’مریم کی دستک‘ کا دائرہ کار پنجاب کے 32 اضلاع تک بڑھا دیا گیا، اس سہولت کے تحت شہری 65 سے زیادہ سرکاری شعبوں سے اسعفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
اس بار 10 نئے اضلاع کو شامل کیا گیا ہے جن میں رحیم یار خان، وہاڑی، لودھراں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، راجن پور، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، گجرات اور خوشاب شامل ہیں، ان شہروں کے افراد بھی اب سرکاری خدمات کو براہ راست اپنی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے۔
’مریم کی دستک‘ 65 سے زیادہ گورنمنٹ سروسز پیش کرتی ہے، ’دستک ڈورسٹیپ ڈیلیوری ایپ‘ اور ویب پورٹل کے ذریعے شہری ڈومیسائل سرٹیفکیٹس، ایف آئی آر کاپیاں، پیدائش کے سرٹیفکیٹس، لرنرز ڈرائیونگ لائسنس اور ای- اسٹیمپنگ کی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
گھر کی دہلیز پر ان سہولیات کو فراہم کرنے مقصد خاص طور پر خواتین، بزرگوں اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے زیادہ سہولت کو یقینی بنانا ہے تاکہ انھیں سرکاری دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
اس سے قبل دستک سروسز لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا سمیت بڑے اضلاع میں دستیاب تھیں، شہری ہیلپ لائن 1202 پر کال کر کے بھی ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ ’مریم کی دستک‘ اقدام کا مقصد تربیت یافتہ نمائندوں کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے، جو زیادہ موثر اور شہریوں کے لیے بہتر تجربہ فراہم کرتا ہے۔