بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

گلگت بلتستان کے انتخابات ن لیگ ہی جیتے گی، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلا سال الیکشن کا سال ہے اور گلگت بلتستان کے انتخابات ن لیگ ہی جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازچچا اورکزن کی پیشی پر احتساب عدالت لاہورپہنچی، کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی ، ملاقات میں سیاسی امورپرگفتگو کی گئی۔

بکتربند کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ ان کوجتنی دہشت جمہوری قیادت کی ہے کسی اورکی نہیں جو معیارحکومت سیٹ کررہی ہے انھیں بھگتنا پڑے گا۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا اگلا سال الیکشن کا سال ہے، گلگت بلتستان میں ن لیگ الیکشن جیتے گی، ش،ن اورم لیگ کی باتیں کرنیوالوں کو پیغام مل گیا ہم اکٹھے ہیں ایسے لوگ تیس سال سے ایسی باتیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : نواز شریف آئین اور حلف کی پاسداری کی بات کررہے ہیں، مریم نواز

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ’شیر جوان فورس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے سوال کرنا ہے ووٹ چوری کرنے کی جرات کس کو ہوئی، ووٹ کو عزت دوصرف ایک نعرہ نہیں ہے، ووٹ کو عزت ملے گی تو مہنگائی نیچے آئے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والے بزرگوں کی سوچ کو آئین پاکستان کہتے ہیں، آئین آپ کے حقوق کی کتاب ہے اس میں لکھا ہے پاکستان میں کیا ہوگا، آئین پاکستان میں لکھا ہے کس کا کیا حق ہے اور کیا نہیں ہے، آئین پاکستان میں لکھا ہے کس نے کیا کام کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، آئین پاکستان پڑھو اور پھر دیکھو کہ نوازشریف کے مطالبات کیا ہیں، ایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم ہے تو نوازشریف اورمیرا ساتھ نہ دینا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں