بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مریم نفیس کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کی ڈھولکی سے شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ہونے والے شوہر امان احمد کے ساتھ ڈھولکی کی تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جس پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

اداکارہ کی ڈھولکی کی تقریب ان کے دوست کی جانب منعقد کی گئی تھی جس میں مریم اور ان کے منگیتر کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

ڈھولکی کی خوبصورت تصاویر مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرم پر شیئر کی جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی ہوئی تھی، ان کے ہونے والے شوہر امان احمد بھی اداکار ہونے کے ساتھ فلم میکر بھی ہیں۔

’مریم نفیس دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’، ‘کبھی بینڈ، کبھی باجا’، ‘یاریاں’، ‘محبت نہ کریو’، ‘جھوٹی’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں