تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مریم نفیس نے شادی کی نئی ویڈیو شیئر کردی

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مریم نفیس نے شادی کی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس گزشتہ دنوں فلم میکر امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ کے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

مریم نفیس نے اپنی شادی کی ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوہر امان احمد کے ساتھ رقص کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نفیس عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نفیس کی مایوں کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں، اداکارہ نے مایوں میں زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ ان کے شوہر کریم رنگ کے شلوار قمیص میں ملبوس تھے۔

مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد بھی اداکار ہونے کے ساتھ فلم میکر بھی ہیں۔

’اداکارہ دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’، ‘کبھی بینڈ، کبھی باجا’، ‘یاریاں’، ‘محبت نہ کریو’، ‘جھوٹی’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -