شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے شادی کی ساگرہ پر ویڈیو جاری کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے شوہر و فلم میکر امان احمد کے ساتھ شادی کی سالگرہ پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
ویڈیو میں مریم نفیس اور امان احمد کو نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ رخصتی کے وقت آبدیدہ ہورہی ہیں جبکہ انہوں نے شادی کے بعد سیرو تفریح کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
مریم نفیس نے ویڈیو میں شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دن، یہ خوبصورت شخص، سب میرا ہوا۔‘
انہوں نے لکھا کہ تمام چھوٹی اور بڑی چیزوں کو سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ،‘ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔‘
ایک انٹرویو میں مریم نفیس نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنا حق مہر شرعی لکھوایا تھا جس کی رقم 2200 روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ مریم نفیس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ’زینت‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، عائزہ خان ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔