شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کی کچھوؤں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو شیئر کیں جسے دیکھ کر یہ تاثر آرہا ہے کہ وہ کچھوؤں کے درمیان پھنس گئی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے مریم کو کچھوؤں کے درمیان ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مریم نفیس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھوؤں کے قبیلے کے ساتھ۔‘
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوکیشن میں بتایا کہ وہ تنزانیہ میں موجود ہیں۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
مریم نفیس سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس 2021 میں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری والدہ مجھ سے یہ بھی کہتی تھیں کہ شادی کے بعد جو چاہو کرلینا لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے لیے اپنی پسند کا ایسا شخص تلاش کرنا بہت مشکل تھا جس کی سوچ مجھ سے ملتی ہو۔ـ‘
مریم نفیس نے بتایا تھا کہ ’میں نے امان سے شادی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں کی سوچ اور بنیادی اقدار ایک جیسے ہیں۔‘