جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گلگت بلتستان صوبہ بنے گا اور حقوق بھی ملیں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

چلاس: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان صوبہ بھی بنے گا اور اس کو اس کے حقوق بھی ملیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چلاس کے متاثرین کو معاوضہ بھی ملے گا اور وہ نوازشریف دیں گے، یہ لاکھ چاہیں دھاندلی کرلیں، جہاں شیر کھڑا ہوجائے تو گیدڑ دوڑ جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ دیامر کے لوگوں ووٹ ڈالنا اور اپنے ووٹ پر پہرا بھی دینا، سنا ہے دیامر سے ن لیگ کا ایک امیدوار لوٹا ہوگیا ہے، جو اچھے وقت میں ساتھ ہو بعد میں لوٹا بن جائے تو کیا ووٹ کا حق دار ہے، جی بی انتخابات میں نئی روایت کو جنم دیں اورلوٹوں کو گھر پہنچاکر آئیں۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ جس انسان نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے لائق ہے، آپ نے دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانا ہے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم بن رہا ہے جس سے کئی خاندان، آبادیاں متاثر ہوئیں، دیامر بھاشا ڈیم کےمتاثرین کو ان کا حق اورمعاوضہ ملنا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں