اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

نواز شریف 2 ماہ بعد دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

چشتیاں: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے رنگ دوبارہ سجیں گے، نواز شریف 2 ماہ بعد دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چشتیاں میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے کام کی عوام گواہی دیتے ہیں، انہوں نے جو وعدے کیے اسے پورا کیا، میاں صاحب نے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، معیشت ٹھیک کی، نواز شریف پاکستان کے مفاد میں کام کررہے تھے، پاکستان کے لیے کام کرنے والے کو نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ پھر نہیں مل سکتا، شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے، مخالفوں کے پاس ایک عوامی ایشو نہیں بچا جس پر سیاست کرسکیں، ن لیگ کی حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کی، 2 ماہ بعد میاں نواز ششریف کے نعرے دوبارہ لگیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پر کفر کے فتوے لگائے گئے، انہیں کرپشن پر نہیں اقامہ پر نکالا گیا، میاں صاحب کے خلاف دو سال سے مقدمات چل رہے ہیں، دو سال سے احتساب نہیں انتقام ہورہا ہے، نواز شریف پیشیاں بھگت رہے ہیں، سیاسی فائدے کے لیے الزامات لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے یار غدار نعرے پر لوگوں نے کان نہیں دھرا، این اے 120 میں دھاندلی کے باوجود ن لیگ کو ووٹ دیا، پورے آزاد کشمیر نے نواز شریف کی حب الوطنی پر مہر لگائی، میاں صاحب تین بار وزیر اعظم رہے وہ جو کہتے ہیں ملک کے بھلے کے لیے کہتے ہیں، الیکشن سے پہلے پارٹیاں بدلنے والے لوٹوں کو عبرت کا نشان بنانا ہے، نہ صرف ووٹ دینا ہے بلکہ اس بار ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں