جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکر نہ کریں انکا احتساب کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کہتی ہوں کہ فیض کی باقیات کی فکر نہ کریں ان کا احتساب کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں فیض کی باقیات موجود ہیں، عمران خان ناکام ہوئے تو دو ججوں نے بچانے کا بیڑا اٹھا لیا لیکن میں شہباز شریف کو کہتی ہوں ان کی فکر نہ کریں بلکہ احتساب کریں۔

انہوں ںے کہا کہ المعروف گھڑی چور کان کھول کر سن لو جو تمہیں کندھوں پر بٹھا کر لائے تھے وہ گھر چلے گئے انشا اللہ یہ الیکشن لڑنا نہیں ہمیں جیتنا ہے۔

- Advertisement -

مریم  نواز نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے کوڑے دان میں جارہا ہے کل گرفتاری دینے والے آج کہہ رہے ہیں ہمیں چھوڑ دو، لاہور کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی میں سے صرف 60،70 لوگوں نے گرفتاری دی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی جیل بھرو تحریک دیکھی ہے کہ پولیس اعلان کررہی ہےگرفتاری دے دو، جیل بھرو تحریک میں آگے یہ بھاگ رہے تھے پولیس پیچھے پیچھے تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ جو لیڈر ہوتا ہے وہ نواز شریف کی طرح سامنے سے لیڈ کرتا ہے نواز شریف مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر شیر کی طرح بیٹی کا ہاتھ پکڑکر گرفتاری دینے آگیا تھا اور عمران خان آج چوہے کی طرح بل میں چھپ کر بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ کا ٹولہ آج پاکستان کے ان حالات کا ذمہ دار ہے، کیا ڈیم والے بابا کو پتا ہے کہ پاکستان آج کہاں پہنچ گیا ہے اور عمران خان میں تمہارے سہولت کاروں کو بے نقاب کروں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں