لاہور: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ اور مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے تاریخ ساز تحریک کا آغاز کیا، اداروں کو ٹارگٹ نہیں کرتے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف موجودہ حکومت نااہل ثابت ہوئی اور معیشت کو زمین بوس کیا، حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کا روز اول سے اتفاق ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ آج عام آدمی بلبلا رہا ہیں، لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، موجودہ حکومت نااہل ثابت ہوئی ہے، عوام پریشان ہیں، کچھ چیزوں کو مزید واضح کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے، احسن اقبال کو ٹاسک دیا گیا ہے دوسری جماعتوں سے رابطہ کریں۔
نواز شریف ضرور وطن واپس آئیں گے، مریم نواز
دوسری جانب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف ضرور وطن واپس آئیں گے، جب وہ آئین کی بات کرتے ہیں تو غداری کا مقدمہ بنادیا جاتا ہے اور پھر اس سے مکر جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کا میڈیا کا، لاقانونیت اور مہنگائی کا مقدمہ بھی لڑے گی، میڈیا، عدلیہ پر دباؤ ہے عوام ان کا مقدمہ بھی لڑے گی، جو آئین کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں تو ان پر غداری کا مقدمہ درج ہوتا ہے، جب غداری کی بات ہوتی ہے تو کہتے ہیں مقدمے سے ہمارا تعلق نہیں ہے۔