اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

ماں کی حیثیت سے بچیوں کی تعلیم کی ضرورت کو سمجھتی ہوں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک ماں کی حیثیت سے بچیوں کی تعلیم کی ضرورت کو سمجھتی ہوں۔

ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات سے بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کیا جارہا ہے، مجھے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا، صوبے میں صحت اور تعلیم پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، آئی ٹی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کے لیے متعدد غیرفعال اسکولوں کو فعال کیا گیا، بچیوں کو تعلیم دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ملک کی پہلی انٹرنیٹ سٹی بنائی جارہی ہے، بچیوں کو تعلیم دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے لیے متعدد غیر فعال اسکولوں کو فعال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں