اسلام آباد : مریم نوازکی ن لیگ کے دور میں میڈیا ٹیم کودی گئی ہدایات کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، جس میں مریم نواز نے مبینہ طور پر اے آروائی سمیت کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے دور حکومت میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کودی گئی ہدایات کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی، مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے اے آروائی سمیت کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا ٹوئنٹی فورنیوز،نائنٹی ٹونیوز،سماء اور اےآروائی کوبالکل کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا۔
دوسری جانب مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک پر معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں اب صحافت کتنی آزاد ہے، اب پریس کلب اس پرکیا بیان جاری کرتے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر سب چپ رہے تو پھر ثابت ہو جائے گا، کچھ لوگوں کی صحافت آزاد نہیں، سب چپ رہے تو ثابت ہوگا کچھ لوگوں کی صحافت مریم کے پاس گروی پڑی ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ پی ٹی آئی والےنےکیاہوتاتوآزادصحافت نے ابتک مذمت کردینی تھی، جھوٹے منہ ہی کچھ کرلیں۔