تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان نے اپنے سینیٹرز زرداری کے قدموں میں ڈال دیئے، مریم نواز

بہاولپور: نواز لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو زرداری کے قدموں میں ڈال دیا، جس نے سب سے زیادہ ہارس ٹریڈنگ کا شور مچایا، انشاء اللہ وہ بھی روئے گا، ووٹ کوعزت دو کے نعرے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے بہاولپور میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اپنے خطاب میں عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے عمران خان کے نمائندوں کی منڈیاں لگ گئیں، پچھلے دنوں ارکان کے بکنے کا سب سے زیادہ شورعمران خان نے مچایا، وہ کہہ رہے تھے کہ میرے ارکان بک گئے، ہارس ٹریڈنگ ہوئی، جس نےسب سے زیادہ شورمچایا، انشاء اللہ وہی روئے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جسے چور اور سب سے بڑی بیماری کہا، اپنےسینیٹرز اس کے ہی قدموں میں ڈال دیئے، زرداری صاحب نے اربوں روپے خرچ کرکے کپتان کےاراکین کوخواہ مخواخریدا، عمران خان نے تو ایسے ہی اپنے12سینیٹرز کو ان کےحوالے کردیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 2013میں70لاکھ ووٹ لیا تھا، اب500ووٹ والے عبدالقدوس کے ہاتھ میں اپنی پارٹی پکڑادی، عمران خان کے پی کے میں ٹھیک کام کرتے توزرداری کی وساطت سے چور دروازےسے نہیں جانا پڑتا۔

انہوں نے چیئرمیہن پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری دشمنی تو نواز شریف سے ہے ہتھیار زرداری کے آگےڈال دیئے، عمران خان نے پس پردہ زرداری سے ہاتھ ملایا ہے، اس ڈرامے کا ڈراپ سین جلد ہوگا، اس سے ن لیگ اور نوازشریف مزید طاقتور ہوگا انشا اللہ۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ بہادر ہوتے تو عبدالقدوس صاحب کی چادر میں چھپ کر نہ جاتے، ان کی بہادری کایہ حال ہے، کیا ایسے ڈرپوک اور چور دروازوں سے گھسنے والےلیڈر کہلانے کے لائق ہیں؟ ووٹ کوعزت دو کے نعرے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

عمران خان تم بکتے نہیں جھکتے نہیں بلکہ سیدھا لیٹ جاتے ہو

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کیا لیڈرز ایسے ہوتے ہیں جو وقت آنے پر قوم اور ووٹ کا سودا کردیں؟ عمران خان تم بکتے نہیں جھکتے نہیں بلکہ تم سیدھا لیٹ جاتے ہو۔

لاڈلے کی آف شور کمپنی نکل آتی ہے جبکہ پاناما کیس میں نواز شریف کا نام تک نہیں تھا، بیٹے سے تنخوا ہ پر نااہل کردیا گیا، یہ ناانصافی ان کروڑوں عوام کے ساتھ ہوئی جنہوں نے نوازشریف کوووٹ دیا۔

جس کی آف شوزکمپنی نکل آئی وہ باربار جھوٹ بولتا رہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا لیڈرنہ منڈیاں لگاتا ہے نہ منڈیاں لگانے کی اجازت دیتا ہے۔

نواز شریف5روپےکی کرپشن ثابت کیے بغیر سزا بھگت رہا ہے، وہ ووٹ کی عزت، جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے سینہ تان کے کھڑا ہے۔

مائی لارڈ! ہم آپ کو ایسا نہیں کرنے دیں گے، مریم نواز 

مریم نواز نے ایک بار پھر عدلیہ کو اپنی تنقید کا نشابنہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بنی گالہ والے گھر کی این او سی جعلی نکلی، جس کمپیوٹر پر کاعذات بنے2011تک اس آفس میں کمپیوٹر ہی نہ تھا۔

اس پر ججزنے کہا کہ عمران خان جرمانہ دے دیں ان کے گھر کو ریگولرائز کردیں گے، مائی لارڈ! ہم آپ کو ایسا نہیں کرنے دیں گے، یہ معاملہ جھوٹ بولنے اورعوام کے ساتھ دھوکا کرنا ہے۔

اب اس کی صداقت وامانت کا جواب دینا ہوگا، جعل سازی کرنے پراس کے اوپرآرٹیکل62لگتاہے کہ نہیں؟ آپ نے دہری شہریت کامعاملہ دیکھا، جماعت کانشان چھین لیاگیا لیکن پھربھی ہمیں کامیابی ملی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -