جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو نے مریم نواز کی گاڑی خود ڈرائیو کی، مزارات پر حاضری

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : مریم نواز  اور  بلاول بھٹو  زرداری نے ایک ساتھ بے نظیر بھٹو اور دیگر پی پی رہنماؤں کے مزارت پر حاضری دی، بلاول بھٹو نے خود گاڑٰی ڈرائیو کی۔

بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ اور دیگر پی پی رہنماؤں کے مزارت پر حاضری دی۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی گاڑی میں گڑھی خدا بخش پہنچیں، گاڑی بلاول بھٹو خود ڈرائیو کررہے تھے۔

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے مریم نواز کے ہمراہ ذوالفقار علی بھٹو اور  بے نظیر بھٹو کے مزارات  پر   پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی، آصفہ بھٹو، شیری رحمان، پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر بھی ہمراہ ان ہمراہ موجود تھے۔

- Advertisement -

مریم نواز کچھ دیر گڑھی خدا بخش میں موجود رہیں، بلاول بھٹو نے گڑھی خدا بخش کی اہمیت اور پی پی شہدا کی تفصیلات سے مریم نواز کو آگاہ کیا

بعد ازاں بلاول بھٹو ،مریم نواز اور آصفہ بھٹو نے شہدا گیلری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے مزارات کے تعمیراتی کام اور ڈیزائننگ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں