اشتہار

مریم نواز نے معاشی تباہی کی ذمہ داری عمران خان اور سابق ججز پر ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ملک کی معاشی تباہی کی ذمہ داری سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق ججوں پر ڈال دی۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے سابق ججوں پر حملے کیے جبکہ عمران خان کیلیے نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کو نکالا اب قوم ان کی نسلوں کو معاف نہیں کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ انصاف کا معیار سب کیلیے برابر ہونا چاہیے، جتنا بڑا جرم انہوں نے کیا قوم ان کی نسلوں کو بھی معاف نہیں کرے گی، بدکردار، نالائق، نااہل اور گھڑی چور کو عوام کے سر پر مسلط کر دیا، کیا عوام کا لیڈر ایک گیدڑ ہو سکتا ہے؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور پاکستان کی ترقی یوں جڑے ہیں جیسے شہ رگ سے ہماری سانسیں، پنجاب والوں اپنے دشمن کو پہچانو اور اسے (عمران خان) باہر پھینکو، یہ خود کام کرتا ہے اور نہ کسی کو کرنے دیتا ہے، یہ سب سے بڑا انتشار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج زمان پارک میں جو رہا ہے وہ کہانیاں بیان نہیں کی جا سکتیں، آج جو کچھ خواتین کے ساتھ ہو رہا ہے وہ دیکھ کر سر شرم سے جھک جاتے ہیں، ٹانگ پر پلاسٹر ایسا چڑھا ہے کہ اترنے کا نام نہیں لے رہا، جب عدالت بلاتی ہے تو کہتا ہے ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے نہیں آ سکتا لیکن جب جلسہ کرناہو تو بزرگی اور نہ بیماری نظر آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں