اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو رمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے میری حکومت کیساتھ ہی رمضان کا آغازہوگا اسلئے ابھی سے اقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کورمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی، ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف کیلئے فوری انتظامات کرے۔

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آٹا ،گھی ،دال ،چینی اور دیگر اشیاکی خریداری پر عوام کو ریلیف دیا جائے، میری حکومت کیساتھ ہی رمضان کا آغاز ہوگا اسلئے ابھی سےاقدامات کریں۔

- Advertisement -

انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ وقت کم ہے جہاں ماڈل بازار ہیں انھی کورمضان بازار کادرجہ دیا جائے۔

یاد رہے وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی، رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر 19 بنیادی اشیا پر ریلیف ملے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ رمضان پیکیج کےتحت 7ارب 49کروڑ سے زائد پیکیج دیاجائےگا، رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے کرنے کی تجویز ہے۔

آٹا،چینی ،گھی ،کوکنگ آئل،چاول،دالوں پر سبسڈی دی جائے گی، کھجور،بیسن،دودھ،مشروبات اور مصالحہ جات پربھی رعایت دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں