ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

مریم نوازکے اثاثے کیوں چھپائے، کیپٹن صفدرالیکشن کمیشن میں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئےالیکشن کمیشن سےرجوع کرنےکافیصلہ کرلیا، دوسری طرف وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدرکو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا، ان پراثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کاالزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازکی آف شورکمپنیاں کیپٹن صفدرکوبھاری پڑگئیں۔اپنی اہلیہ مریم صفدر کےاثاثے چھپانےکےالزام میں کیپٹن صفدر کیخلاف الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے وزیراعظم کےداماد کیپٹن صفدر کو طلب کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے لیگی رکن اسمبلی کیپٹن صفدرکو یکم جون کوطلب کرلیا، پی ٹی آئی کےنوابزادہ صلاح الدین نےاپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کیپٹن صفدر نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے عام انتخابات کےدوران اثاثوں کے بارےمیں غلط گوشوارےجمع کرائے۔ کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ کی آف شورکمپنیاں ظاہرنہیں کیں ذرائع کا کہنا ہےکہ الزامات درست ثابت ہوئےتو کیپٹن صفدر کی اسمبلی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں