تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

میرے پاس فیض حمید سے متعلق ثبوت ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز دعویٰ کیا ہے کہ میرے پاس سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باوجود نہیں بلکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے متعلق ثبوت ہیں۔

ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جانے والے کا گریبان اور آنے والے کے پاؤں پکڑ رہا ہے، ان کو سہولت فیض حمید کی باقیات کی وجہ سے مل رہی ہیں، فیض حمید کے بارے میں میرے پاس ثبوت موجود ہیں، میں ان کے ریٹائر ہونے کا انتظار نہیں کر رہی تھی۔

جیل بھرو تحریک سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں اس سے زیادہ ناکام تحریک نہیں ملے گی، تحریک کی ناکامی کی وجہ ان کا اپنا لیڈر ہے جو ورکرز کو کہتے رہے جیل بھرو اور خود چھپ کر بیٹھے رہے، ایک دن بھی جیل نہ کاٹنے والے کا مقابلہ سال جیل کاٹنے والے سے کیسے کر سکتے ہیں؟ انہوں نے جیل کے ڈر سے ٹانگ پر پلاستر چڑھا رکھا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کی بیٹیوں بہووؤں کو باہر کھڑا کیا ہے کہ میری حفاظت کرو، لیڈر اور گیدڑ میں یہ فرق ہوتا ہے اور اسی طرح فتنہ و انتشار پیدا کرنے والے میں اور نواز شریف میں فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو یہ بھی سنا ہے کہ چیف جسٹس سے کہا ہے جا رہا ہے کہ ویڈیو لنک پر بیان لیں، ہم نے تو ویڈیو لنک پر گرفتاری نہیں دی، عمران خان کے کیسز اقامہ یا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے والے نہیں بلکہ انہوں نے اپنی بیٹی چھپائی ہے اور دہائیوں سے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری باری میں ایک گھنٹے کے نوٹس پر کہا جاتا تھا کہ نواز شریف حاضر ہوں، صرف انویسٹی گیشن کی بنیاد پر مجھے 4 مہینے جیل میں رکھا، ایک جھوٹے کیس میں ہفتے میں 6 دن عدالت میں پیشیاں ہوتی تھیں، اس کی آدھی برق رفتاری سے عمران خان کے خلاف کیسز چلتے تو ان کو سزا ہو چکی ہوتی۔

مریم نواز نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں اسرائیل اور بھارت سے پیسے لیتے ہوئے پکڑے گئے، کیا 190 ملین پاؤنڈ کا فارن فنڈنگ کیس اصل کیس نہیں؟ انہوں نے ہر کیس میں جھوٹ بولا اور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Comments

- Advertisement -