بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شریف خاندان الحمدللہ متحد ہے، کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، شریف خاندان الحمدللہ متحد ہے، کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور میرے چچا کا انتہائی ادب و احترام کا رشتہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی صدر ہیں ہر معاملے پر اعتماد میں لینا فرض ہے، شہباز شریف نے کہا ستمبر 2018 میں میثاق جمہوریت کی پیش کش کی تھی، میثاق معیشت کی پیش کش کو حقارت سے ٹھکرادیا گیا۔

[bs-quote quote=”میرے بیان کو جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے دل آزاری ہوئی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”مریم نواز”][/bs-quote]

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں اسپیکر نے کہا ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے تاہم میرے بیان کو جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے دل آزاری ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ کل پریس کانفرنس میں کہا جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنادیا، معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کی جانب سے پارلیمنٹ میں میثاق معیشت کی پیش کش کو مذاق معیشت قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو میثاق معیشت کے تحت این آر او دینا اور ان کے کسی بھی عمل میں ساتھ دینے والے عوامی عدالت میں مجرم ثابت ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں