تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

’فتنے نے پورے ملک کو جھوٹ بول کر ورغلایا، ذہنوں میں نفرت پیدا کی‘

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے فتنے نے پورے ملک کو جھوٹ بول کر ورغلایا اور ذہنوں میں نفرت پیدا کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت ایم ایس ایف سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم نو کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایم ایس ایف نوجوان نسل کا ہر اول دستہ ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو نظریاتی خطوط پر تربیت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں ملک بھر میں بچوں پر مشتمل تعمیر پاکستان فورس بناؤں، نوجوانوں میں سے مستقبل کی قیادت سامنے لائیں گے، معاشرے کو تخریب کار کی تخریب کاری سے پاک کرنا ہے، 60 ارب کے چور نے چوریاں چھپانے کے لیے کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی اصل میں نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی سازش تھی، منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھرا گیا، مٹھی بھر مسلح جتھوں کے ذریعے پاکستان پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خوف کا بت خوف خدا سے ٹوٹتا ہے شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں، نوجوانوں کے ذہن میں تحمل، برداشت، علم و آگاہی کے بیج بونے ہیں اور یہ سمجھنا ہے کہ دہشت گردی اور احتجاج میں کیا فرق ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ توشہ خانہ چورنے ملکی معیشت، کاروبار، نوجوانوں کا روزگار تباہ کیا ہم قوم کی تقسیم ختم کریں گے اور امن و برداشت واپس لائیں گے، معیشت بحال ہوگی، کاروبار پھر سے چلے گا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

Comments

- Advertisement -