ظفر وال: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جس دن حکومت سے ہٹایا، اس دن سے ترقی کا سفر رک گیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ظفر وال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا، ایک سال پہلے ن لیگ کی حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، عوامی حکومت تھی اور ملک اوپر جا رہا تھا.
مریم نواز نے کہا کہ تیزی سے ترقی کرتا ملک اب تیزی سےتنزلی کا شکار ہے، بجٹ میں عوام پر قیامت ٹوٹی ہے، آج کوئی بھی طبقہ سکون کی زندگی نہیں گزاررہا، اس مہنگائی میں ایک خاندان کس طرح گزارا کرے گا.
انھوں نے کہا کہ نیب کو شہباز شریف، حمزہ، شاہد خاقان، سعد رفیق نظر آجاتے ہیں، پی ٹی آئی کے کرپٹ عناصرنظر نہیں آتے، نوازشریف نے جان کو خطرہ ہونےکے باوجود ضرب عضب کی جنگ لڑی.
اپنے خطاب میں انھوں نے عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے وزیر اعظم کے گزشتہ روز کے خطاب پر کڑی تنقید کی۔
مزید پڑھیں: حمزہ ! سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے، مریم نواز
انھوں نے کہا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے جو شخص کہتا تھا کہ امیر کے لئے اور غریب کے لئے ایک قانون ہوگا، آج وہ شخص قانون سے بالاتر ہے.
انھوں نے کہا کہ نواز شریف کواقامہ جیسے مذاق پر حکومت سے ہٹا دیا گیا، نوازشریف کو جس دن حکومت سے ہٹایا اس دن سےترقی کاسفر رک گیا، نیب نوازشریف پراب ایک اورمقدمہ بھی بنا رہا ہے.