تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’عمران خان! تمہارا کھیل ختم، آئیں بائیں شائیں چھوڑو اور حساب دو‘

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارا کھیل ختم ہوا، اب آئیں بائیں شائیں نہ کرو اور حساب دو۔

وہاڑی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے سانحہ پر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے، شہیدوں کے بارے میں بات کرتی ہوں تو جذباتی ہو جاتی ہوں، شہید کسی ادارے کے نہیں پاکستان کی مٹی کے ہوتے ہیں، کتنا بدبخت شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی خاطر شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ جو ملک کے دشمن نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر کے دکھا دیا، تخریب کار نقشہ بنا کر ٹارگٹ پلان کرتے تھے یہ بھی ویسا ہی تھا، بلوائیوں نے کور کمانڈر ہاؤس پر جا کر حملہ کیا، بلوائیوں کو ماسٹر مائنڈ عمران خان نے ٹارگٹ بتایا ہوا تھا۔

’9 مئی کو حملے پاکستان کی فوج پر تھے کہیں اور نہیں۔ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید سے قوم جواب مانگتی ہے۔ حملے کا مقصد فوج کو کمزور کرنا تھا۔ عمران خان کو شرم آنی چاہیے اور ڈوب کر مر جانا چاہیے۔ ان حملوں میں وہ اکیلا نہیں تھا بلکہ سہولت کار بھی شامل تھے۔‘

چیف آرگنائزر (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان فیض حمید کو رکھنا چاہتا تھا اور خود 10 سال اقتدار میں رہنا چاہتا تھا، عمران خان کہتا تھا کہ نواز شریف کے کمرے کا اے سی اور کھانا بند کرا دوں گا، آج خود پوری دنیا کیلیے عبرت کی تصویر بنا بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو پکڑنے پولیس آتی ہے تو پلاسٹر پہن لیتا ہے، جب نواز شریف نے گرفتاری دی تو فرنٹ سے لیڈ کیا، تخریب کاری کی سوچ عمران خان کی تھی، تربیت کر کے غنڈوں کو لانچ کیا، اس نے شرپسندوں کو تیلی اور ماچس ہاتھ میں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے اپنے بچوں کے ساتھ ہائیکنگ کے لمحات یاد آتے ہیں، تمہارا وقت دور نہیں تمہارا وقت بھی ختم ہوگا، عمران خان تمہیں قوم نہیں چھوڑے گی۔

Comments

- Advertisement -