پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال ، مریم نواز کا میدان میں اترنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وہ 22مارچ کو سوات کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بدلتی سیاسی صورتحال بحران کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے، جس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ن لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، مریم نواز سیاسی سرگرمیوں کا آغاز حلقہ سوات سےشروع کررہی ہیں۔

ایم پی اے اختیارولی کا کہنا تھا کہ مریم نواز 22مارچ کو سوات کا دورہ کرے گی اور گراسی گراؤنڈمیں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔.

اختیار ولی نے کہا کہ ن لیگ کا جلسہ صوبے کی سیاست کی نئے سمت کا تعین کرے گی ، مرکز میں جو بھونچال آیا ہےصوبائی حکومت بچ نہیں پائیں گی۔

خیال رہے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں جانب سے نمبرز پورے ہونے کے دعویٰ بھی کئے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں