جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور سے جنیوا روانہ ہوگئیں ، جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور ایئر پورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے جنیوا روانہ ہوگئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کیساتھ مریم اورنگزیب اور دیگر اسٹاف کے ارکان بھی ہیں، ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو گلے کی تکلیف تھی، میڈیکل چیک اپ کیلئے گئیں ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے نواز شریف پہلے ہی لندن سے جنیوا کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، ٹرمپ سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ یورپ جارہا ہوں واپسی پر بات ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کے ہمراہ جنیوا میں تقریباً 4 دن گزاریں گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا ، وہ جنیوا میں اپنا علاج مکمل کرا کر نواز شریف کے ہمراہ لندن آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں