تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، مریم نواز کی درخواست

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا بھی کی۔

مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا والد کی دیکھ بھال کے لیےبیرون ملک جانا چاہتی ہوں، والدہ کی وفات کے بعد نواز شریف کی دیکھ بھال میں ہی کرتی رہی ہوں، وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں،نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لیےبیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، العزیزیہ ریفرنس میں سزا کےباوجودبیماروالدہ چھوڑ کر واپس آئی، موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کامیمورنڈرم غیر قانونی اور اعلی عدلیہ کےفیصلوں کےخلاف ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا عدالتوں میں ڈیڑھ سال تک مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام ای سی ایل اسکیم سے متضاد ہے، نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، 20اگست 2018 کاحکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دےکرکالعدم کیا جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب فریق بنایا گیا ہے۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 9 دسمبر کو سماعت کریں گے۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے مریم نواز کو پاسپورٹ کے ساتھ بطور ضمانت7 کروڑ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں عدالتی حکم پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا پاسپورٹ اور سات کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -