ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا تین دن پہلے ہی استعفیٰ دینے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا برطرفی سے تین دن پہلے ہی استعفیٰ دیئے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ روز ایم ایس میواسپتال ڈاکٹر فیصل مسعود کو برطرف کیا اور گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔

اب پتہ چلا کہ ڈاکٹر فیصل تو تین دن پہلے ہی استعفیٰ دےچکے تھے، ڈاکٹر فیصل نے کئی بار پنجاب حکومت سے فنڈ مانگے تھے اور فنڈز نہ ملنے پر ڈاکٹر فیصل نےاستعفیٰ دیا۔

مریم نواز نے اسپتال میں سہولتیں نہ ملنے پرڈاکٹر فیصل کو جھاڑ پلائی اور عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

میو اسپتال اس وقت پونے چار کروڑ روپے کا مقروض ہے تاہم وزیراعلیٰ کی ہدایت پراب میو اسپتال کو ادویات کیلئے چونتیس کروڑ جاری کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے 6 مارچ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے تھے، جس پر وہ شدید برہم ہوئیں، انھوں نے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔

بے نظیر اور مریم نواز میں بنیادی فرق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں