ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مریم نواز اداروں کیخلاف پھر بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اداروں کے خلاف پھر بول پڑیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اداروں کے خلاف پھر بول پڑیں اور جلسے میں کہا کہ عمران خان خود کہتا ہے کہ وہ ایک انٹیلی جنس افسر کی پوسٹنگ نہیں چاہتا تھا وہ افسر عمران خان کی آنکھ اور کان ہی نہیں اس کا ہاتھ بھی تھا جس سے وہ مخالفین کی گردن دبوچتا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے ہی بے فیض ہوا اس کی حکومت دھڑام سے گرگئی۔

شہباز گل کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ مریم صفدر نے کل پھر لیفٹیینٹ جنرل فیض حمید پر تنقید کی، اس سے پہلے وہ آرمی چیف جنرل باجوہ اور جنرل فیض دونوں پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے ایک حاضر سروس جنرل کو سنگل آؤٹ کرکے تنقید کرنے کا مقصد فوج کی نیک نامی کو خراب کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں