اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بار پھر عدلیہ پر حملے شروع کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ عدلیہ آج بھی ان کو سہولت فراہم کر رہی ہے،جج کے داماد ہونے کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے،عدلیہ پر اب سوالات اٹھ رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمارے خلاف فیض بابا رحمت لگےہوئے تھے،قمرباجوہ کی ایک ایکسٹینشن پرمؤقف واضح ہے میں نے قیمت چکائی جبکہ جنرل فیض نے الیکشن رگ کیا اور ن لیگ کو توڑنے کی کوشش کی،فیض نے پیسہ بنایاان کے گاؤں میں ان کا گھر دیکھ لیں۔
مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر نے اپنی جماعت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیلئے حکومت اور ہم کچھ نہیں کر سکی،قانون سازی کرنی چاہیئے تھی،نواز شریف کے معاملے پر پارٹی سے ناراض ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پارٹی بیانیہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیپٹن صفدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مریم نواز کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ کیپٹن صفدر آزاد آدمی ہیں وہ اپنی بات کا خود جواب دیں گے۔
انہوں نے موجودہ سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ملک میں گالم گلوچ کی سیاست آگئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی محترم اور بڑے بھائی ہیں،میری کل ان سے بات ہوئی وہ میرے والد کے ساتھی ہیں،وہ میری حوصلہ افزائی کرینگے میں شاہد خاقان بھائی کےپاس جاؤں گی اور ان کی سرپرستی میں کام کرونگی۔