بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایئرپورٹ پر شہری کا چبھتا ہوا سوال ، مریم نواز چپ چاپ آگے بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ائیرپورٹ پر شہری کا سوال نظر انداز کرکے چپ چاپ آگے بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر شہری کے چبھتے ہوئے سوال نے مریم نواز کو لاجواب کردیا۔

مریم نواز لندن روانگی کے ایئرپورٹ پہنچی تو ایک شہری نے ان سے پوچھا کہ تیس سال سے آپ لوگ حکومت کررہے ہیں،ایک اسپتال بھی ایسا نہیں بنایا جہاں سرجری ہوجاتی۔

مریم نواز نے شہری کے سوال کو نظراندازکردیا اور چپ چاپ آگے بڑھنے میں عافیت جانی۔

خیال رہے مریم نواز لندن پہنچ گئیں ، جہاں وہ والد سے ملاقات کےعلاوہ لندن میں سرجری بھی کرائیں گی۔

ایئرپورٹ پر مریم نواز نے کہا تھا کہ والد سے ملنے کے لیے بے چین ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں