ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

مریم نواز کا پاکستان کے سب سے بڑے ’’کسان پیکج‘‘ پرعملدرآمد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے سب سے بڑے کسان پیکیج پر عملدرآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اکتوبر سے تمام کسان کارڈ کی ایکٹیویشن ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکیج پر عملدرآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 اکتوبر سے تمام کسان کارڈ کی ایکٹویشن ہو جائے گی جب کہ آئندہ سال 400 بلین کا کسان پیکج لا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم چھوٹے کسان کو ڈیڑھ لاکھ بغیر سود کے قرضہ دے رہے ہیں۔ پنجاب بھر سے کسان کارڈ کیلیے 10 لاکھ درخواستیں آئی ہیں اور اس میں سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ کسان نے کوالیفائی کر لیا اور 50 ہزار سے زائد نے یہ کارڈ وصول بھی کر لیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں کسانوں سےکہتی ہوں وہ بے دھڑک گندم لگائیں، گندم میں کرپشن اور ان کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ کسان کو قرضہ بھی ملے اور وہ بلیک میل بھی نہ ہو۔ اس سے پہلے حکومت کسانوں سے نہیں بلکہ مافیا سے گندم خریدتی تھی۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ اب مافیا سے گندم نہیں خریدنی۔ ہم کسان کو ایسا بیج لا کر دینگے تاکہ اس کی فی ایکڑ فصل زیادہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گرین ٹریکٹر اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اگر آپ نے 25 لاکھ کا ٹریکٹر لینا ہے تو 10 لاکھ حکومت دے گی۔ اس منصوبے کی ایپلی کیشن رات 12 بجے کھلی اور صبح 8 بجے تک 70 ہزار درخواستیں آ چکی تھیں۔ یہ کسان کا حکومت پنجاب پر اعتماد ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ صرف اعلان نہیں بلکہ قرضہ، ٹریکٹر اور مشینری بھی ملے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کیلیے زرعی بینک بھی کھولیں گے جہاں سے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضہ ملے گا۔ ہم ٹیوب ویلز کو سولرائز کرنے کی بہت بڑی اسکیم لا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں