اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کیا مریم نواز کو عمران خان کی سزا کے فیصلے کا پہلے سے علم تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اکتوبر کے اوائل میں عمران خان کے توشہ خان کیس سے متعلق گفتگو کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی سزا کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا جو کچھ نواز شریف کو بے گناہ ہوتے ہوئے بھگتنا پڑنا اسے بھی اس کا مزہ چکھنا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سزا تک لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مریم نواز کو توشہ خان ریفرنس میں عمران خان کی سزا کا پہلے سے علم تھا۔ کیا مریم نواز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ ڈکٹیٹ کررہی تھی؟

توشہ خانہ ریفرنس ، عمران خان نااہل قرار

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے انہیں آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہل قرار دیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں