پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

مریم نواز کی الیکشن کی تیاری کی ہدایت، مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: چیف آرگنائزر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے متحد ہوکرالیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف آپ کے درمیان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے سرگودھا مین اراکین اسمبلی اورپارٹی عہدیداران سے ملاقات کی۔

مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم اورپارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کی جبکہ ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمندوں نے بھی مریم نوازسے ملاقات کی۔

- Advertisement -

مریم نواز نے متحد ہوکر الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ(ن) کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے والے خود مقام عبرت بن چکے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف آپ کےدرمیان ہوں گے، نوازشریف پاکستان کے تمام مسائل کاحل نکالیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے تاہم پارٹی ٹکٹ کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے، پارٹی جسے ٹکٹ دے گی سب اسےسپورٹ کریں گے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیاٹیم سے ملاقات میں کہا کہ جھوٹوں کے سردارسے مقابلےکیلئے تیاری کرلو، ن لیگ کی سوشل میڈیاٹیم اخلاقی اقدارکاخیال رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں