لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو ہاتھ لگانے کارکن کو سیکیورٹی گارڈ نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ریلی کے دوران مریم نواز کو ہاتھ لگانے والے لیگی کارکن کو سیکیورٹی گارڈ نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں ریلی نکال رہی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر حکومت مخالف نععرے لگائیں گے، ملک کا نظام چلانا ہے تو اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔
ا ن کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سےجوکچھ نہیں کرسکاوہ اگلےڈھائی سال بھی کچھ نہیں کرےگا۔