تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مریم نواز پر جعلی نوٹ نچھاور، وفاق وزرا نے حقیقت بتادی

لاہور: گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر نچھاور کئے گئے نوٹوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور ریلی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں لوگ صرف پھول ہی نہیں پیسے بھی پھینکتےہیں۔

اطلاعات کے مطابق مریم نواز پر نچھاور کئے گئے نوٹ جعلی نکلے، شادباغ سے شاہدرہ جاتے ہوئے مریم نواز پرجعلی نوٹ نچھاور کئے گئے اور بعض افراد ان نوٹوں کو اصلی نوٹ سمجھ کر لوٹتے رہے، لیگی رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کےگھر کی چھت سے پچاس روپےکےجعلی نوٹ پھینکےگئے۔

لیگی نائب صدر مریم نواز پر نچھاور کئے گئے جعلی نوٹوں پر وفاقی وزیر مواصلات نے بھی ٹوئٹ کیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ مریم کے فونٹ جعلی،نمائندوں کےنوٹ جعلی، اباجی کی رپورٹ جعلی، چچا کے ثبوت جعلی، ان کی ساری سیاست کا روٹ جعلی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں مریم نواز پرجعلی نچھاور کیےجانےپر معاون خصوصی شہبازگل نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا، شہبازگل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ والے اونٹ جعلی، قطری شہزادے جعلی،ٹرسٹ ڈیڈ جعلی۔

گذشتہ روز لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ایک اور ناخوش گوار واقعے سے دوچار ہوئیں تھیں، خطاب کے دوران مجمع میں سے کسی نے اچانک ان پر چھڑی پھینک ماری، جو مریم نواز کے سر پر لگی، اس واقعے کے بعد مریم نواز خطاب چھوڑ کر فوری طور پر واپس چلی گئیں۔

 

Comments

- Advertisement -