جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

مریم نواز کا بھی لندن روانگی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے وہ اس دورے کے دوران اپنا علاج کرائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منگل 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے اور وہ اپنے علاج کے لیے لندن جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے گلے میں کافی عرصے سے انفیکشن ہے اور وہ لندن میں ذاتی معالج سے اس کا علاج کرائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کا وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جو ایک ہفتے پر محیط ہوگا۔ وہ 13 نومبر کو اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آ جائیں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو لندن، امریکا اور یورپ کے دوروں پر روانہ ہوئے تھے۔ وہ براستہ دبئی لندن پہنچے تھے اور کچھ روز قیام کے بعد امریکا چلے گئے تھے۔

نواز شریف اب واپس لندن پہنچ چکے ہیں اور شیڈول کے مطابق اب وہ یورپی ممالک بھی جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں