پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

مریم نواز میڈیا سے گفتگو کئے بغیر اچانک ہوٹل سے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہوٹل سے روانہ ہوگئیں ،انھیں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنا تھی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کئے بغیر اچانک ہوٹل سے روانہ ہوگئیں۔

اس سے قبل مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کچھ دیر میں اپنے شوہر کی گرفتاری کے حوالے سے ردعمل دوں گی۔

خیال رہے مزار قائد کے تقدس کی پامالی کیس میں مریم نواز نے ضمانت کیلئے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وکیل ن لیگ کا کہنا ہے کہ جس نے گرفتار کرنا ہے آئے مریم نواز گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔

مسلم لیگ ن کے وکیل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف مقدمےمیں غیرقانونی دفعات لگائی گئیں، مقدمے کیلئے سندھ پولیس پر دباؤ ڈالا گیا جبکہ ایف آئی آر میں مریم نواز، مریم اورنگزیب کا نام بھی شامل ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوائے تھے، جس پر کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنوں کے خلاف بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں