تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’جب تک عمران خان سیاست میں ہے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا‘

مری: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان سیاست میں ہے پاکستان ایک انچ ترقی نہیں کرسکتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں ہمارا پر امن مارچ تھا اس لیے چلے گئے کہ لڑائی، خون خرابہ ہوجائے گا آپ نے پورے اسلام آباد کو آگ لگادی اور اب کیا کرنا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو کہتے تھے درخت لگا رہا ہوں اب اسلام آباد کا گرین بیلٹ جلا دیا۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بے وقوفی سے تمام دوست ملکوں سے تعلقات خراب کئے اور سب کو ناراض کیا، ہمارے دور حکومت میں ترکی نے جو منصوبے شروع کیے انہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے بری طرح برباد کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے ہمیں انقلاب لانا تھا لیکن سامنے ’رانا‘ تھا آج رانا ثنا اللہ پورے پاکستان کا ہیرو ہے یہ وہی رانا ثنا ہے جس کو جھوٹے کیس میں سلاخوں میں بند کیا گیا، وہ اس دھرتی کا بیٹا ہے رانا ثنا ہے اور رہے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کی خاتون رکن کہہ رہی تھیں راستہ کھولیں پھر دیکھیں انقلاب کیسے آتا ہے پر انقلاب راستے کھولنے سے نہیں بند راستے کھولنے سے آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -