بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

مریم نواز کی نیب میں پیشی، ن لیگی قیادت نے کارکنان کو بھی بلالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہوں گی، ن لیگی رہنما پر رائیونڈ میں خلاف قانون سستی اراضی خریدنے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی، اس موقع پر لیگی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو بھی رائیونڈ اور قومی احتساب بیورو (نیب) دفتر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پر رائیونڈ میں خلاف قانون سستی اراضی خریدنے کا الزام ہے۔

- Advertisement -

نیب نے نوازشریف کی صاحبزادی سے چودہ سو چوالیس کنال اراضی پرجواب طلب کررکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا مریم کے ساتھ والد نوازشریف،دادی شمیم بیگم بھی شامل تفتیش ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی پیشی کیلئے نیب نے سوالنامہ تیار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کب اورکہاں سے لئے؟،زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کے ذرائع ہر سال کے حساب سے بتائیں؟۔

نیب نے سوالنامے میں پوچھا ہے کہ زمین کی خریداری کیلئے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی کی تفصیل بھی بتائی جائے،اس میں سے کوئی زمین بیچی گئی ہے تواس کی تفصیلات بھی دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوالنامے میں مزید پوچھا گیا ہے کہ زمین کس مقصد کیلئے استعمال کی گئی ؟اس کی تفصیلات دیں، زمین زرعی مقاصد کیلئے استعمال کی گئی یا کمرشل مقاصد کیلئے؟۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں