وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز یوتھ کی رٹ لگانے والی سیاسی جماعت نے نوجوانوں کو کیا دیا، میں نارووال وعدے اور اعلانات کرکے نہیں آئی وعدے وفا کرکے آئی ہوں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سیاست دانوں کے بچے لندن میں قوم کے بچے جیلوں میں ہیں، اپنے بچوں کے ہاتھ میں لندن کے ٹکٹ اور قوم کے بچوں کو پیٹرول بم، ڈنڈے دیے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بچے لندن میں پڑھ رہے ہیں قوم کے بچے عدالتوں میں دھکے کھارہے ہیں، عمران کو بھی سمجھ آگئی کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے، جھوٹے وعدوں، نعروں، گالم گلوچ سے قوم کے بچوں کا پیٹ نہیں بھرتا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتا تھا کہ ان کے جھانسے میں مت آنا، آج ان کی حکومت ہوتی تو آج دھرنے ہورہے ہوتے، نارروال وعدے اور اعلانات لے کر نہیں آئی وعدے وفا کرکے آئی ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورے پنجاب میں 700 سڑکیں بن رہی ہیں، اپنا گھر اسکیم میں لوگوں کو 15 لاکھ تک کا قرضہ دے رہی ہے، آپ نے وہ قرضہ 9 سال میں ادا کرنا ہے، 10 ہزار سے زائد گھر تعمیر ہورہے ہیں 300 گھر صرف نارروال میں تعمیر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ کسان کارڈ دیے جس سے 50 ارب روپے کی خریداری ہوچکی ہے، ڈائریکٹ کسانوں کو قرضے ددیے ہیں، کہاں معیشت ڈوبنے کی باتیں ہوتی تھیں آج ٹیک آف کررہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نارووال کے لیے دو سڑکیں بنادی ہیں، نارووال شکر گڑھ 36 کلو میٹر روڈ بنادی، مریدکے نارووال 75 کلومیٹر کی سڑک ہے، آئندہ 28 ارب روپے میں 400 کلو میٹر کی سڑکی ننارووال میں بن رہی ہے، سرکلر روڈ ایک ارب روپے کی لاگت سے 7 کلو میٹر کی روڈ بن رہی ہے۔