تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مریم نواز نے دھمکی آمیز خط کو ڈرامہ قرار دے دیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے دھمکی آمیز کو خط کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز کو خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خط اس لیے نہیں دکھاتے کیونکہ ایسا کوئی خط ہے ہی نہیں سب ڈرامہ ہے، آئین توڑنا آپ کے لیے آسان ہے خط دکھانا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین توڑنا آپ کے لیے آسان ہے خط دکھانا مشکل ہے، خط کی تمام باتیں بتادیں لیکن خط نہیں بتایا، وزارت خارجہ میں بیٹھ کر خط کی سیاسی نوک جھونک درست کی گئی، حکومت کو پتا تھا یہ عوام کے سامنے آئے گا تو سب کچھ معلوم ہوجائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت ختم ہوگئی تھی لیکن منصوبے جاری رہے، ہم الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر گئے تھے، موجودہ حکومت اپنے منصوبے لانے کے بجائے ایک خط لائی، حکومت خط بھی جعلی لائی اپنے منصوبوں کا ذکر نہیں لائی، عمران خان نے خط نہیں دکھایا جیب میں لے کر گھومتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ثبوت میں حکومت کیا لائی کہ ہم سفارتکاروں سے مل رہے ہیں، سفارتکاروں سے مل کرہم سازش کررہے تھے توآپ کیا کررہے تھے، آپ بھی تو سفارتکاروں سے مل رہے ہوتے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام مہنگائی کو دیکھ کرکہیں گے کسی اورکو ووٹ دینگےعمران خان کو نہیں، چند دن اقتدارمیں رہنے کیلئے عمران خان نے آئین کو توڑ دیا، اسمبلی توڑنے کی طرف گئے کیونکہ کوئی اور جماعت آئی تو انہیں نہیں چھوڑے گی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے کرپشن کے بڑے کیسز ہیں اسی لیے اسمبلی توڑنے کی طرف گئے، چار ڈکٹیٹرز نے آئین ایسا نہیں توڑا جس بے شرمی سے عمران خان نے توڑا ہے، یہ آئین توڑ کر آئین کا حوالہ دیتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں جائیں گے لیکن پہلے آئین توڑنے والوں کا فیصلہ ہوگا، ہم الیکشن میں جاکر عمران خان کو تاریخی شکست دیں گے۔

Comments

- Advertisement -