اشتہار

ارشد شریف سے متعلق غیراخلاقی ٹوئٹ پر اے آر وائی نیوز کا سوال، مریم نواز نے جواب دینا گوارا نہ کیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ارشد شریف سے متعلق غیر اخلاقی ٹویٹ کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے سوال پر جواب دیئے بغیر چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں ارشد شریف سے متعلق غیراخلاقی ٹوئٹ سے متعلق سوال کا جواب دینا بھی گوارا نہ کیا۔

لندن میں اے آر وائی نیوز نے سوال کیا کہ ارشد شریف کے بارے میں آپ کی ٹوئٹ پر تنقید ہو رہی ہے، کیا آپ کو نہیں لگتا ٹوئٹ نامناسب تھی؟

- Advertisement -

سوال باربار دہرانے کے باوجود مریم نواز جواب دیئے بغیر روانہ ہو گئیں جبکہ نوازشریف نے بھی صحافیوں کے سوال نظرانداز کردیئے۔

یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز نے ارشد شریف کے سفاکانہ قتل پر ہمدردی کےدوبول بولنے کے بجائے مرحوم کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی۔

مریم نواز نے ارشد شریف کے تابوت کی تصویر کے ساتھ نازیبا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا اور لکھا اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں ک ےلیے سبق ہے۔

بعد ازاں ارشد شریف سے متعلق بے حسی پر مبنی ٹوئٹ پر سخت عوامی ردعمل پر مریم نواز ٹویٹ واپس لینے پر مجبور ہوگئیں اور معافی بھی مانگ لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں