جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

آسان کاروبار کارڈ اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے ذریعے قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبارکارڈپروجیکٹس پرپیش رفت کا جائزہ لیا۔

مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنیوالے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی، قرض حاصل کرنیوالو ں میں ٹرانسپورٹ، فارما سوٹیکل، چھوٹے کاروبارکرنیوالے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : آسان کاروبار اسکیم سے بلاسود قرض حاصل کرنے کا آسان طریقہ

اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظورکیں اور کاروبار فنانس،کاروبار کارڈ کے ذریعے 34ہزار کاروباری افرا د کیلئے لون کا اجرا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیا اور اجلاس کے دوران ہی قرض حاصل کرنیوالے افراد سے فون پر بات چیت کی ،جس میں قرض حاصل کرنے کے مراحل کے بارےمیں دریافت کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں