لاہور : ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام سرکاری ونجی اسکولوں کے لئے اہم حکم جاری کردیا گیا اور ڈریس کوڈمیں نرمی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیٹ ویو کے پیش نظرالرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی اور کہا بچوں کو گھرمیں محدود رکھا جائے۔
مریم نواز نے تمام سرکاری ونجی اسکولوں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا اسکولوں کے تمام کلاس رومزمیں کم ازکم ایک پنکھا فعال ہوناچاہیے۔
وزیراعلیٰ نے طلبہ کے لیے ڈریس کوڈمیں نرمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی شدت اختیار کرگئی، ہراسکول میں فرسٹ ایڈباکس کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور پرہجوم بازاروں میں سایہ،ٹھنڈاپانی اورفرسٹ ایڈ فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ؟ اہم خبر آگئی
وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بس ویگن اسٹینڈز پر سایہ، پانی اورپنکھے یقینی بنائے جائیں، ملتان وبہاولپور کے کاشتکار بھائی شدید گرمی میں احتیاط کریں
انھوں نے ہدایت کی فارمزپرمویشیوں کیلئے سایہ اوروافر پانی کا انتظام کیا جائے اور عوام چھتوں پر پرندوں کے لیے پانی رکھیں۔