اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مریم نواز لندن جانے کو تیار، پاسپورٹ واپسی کیلیے عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، اپنے والد سے ملنے اور عمرے پر جانا چاہتی ہیں، درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد کی عیادت اور عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سال 2019کو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا، لاہورہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیمار والد نوازشریف کی تیمارداری کے لئے لندن جانا چاہتی ہوں، پاسپورٹ نہ ہونے کی بنا پر لندن جانے سے قاصر ہوں۔

اس کے علاوہ ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھی جانا چاہتی ہوں، پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک نہیں جاسکتی۔

ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پاسپورٹ عدالت میں جمع کرایا ہوا ہے، عدالت درخواست گزار کا پاسپورٹ واپس کرنے کاحکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معزز عدالت درخواست گزار کو اپنے والد کی تیمارداری کے لئے لندن جانے کی اجازت دے، ہائیکورٹ کا2رکنی بینچ مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں