اسلام آباد : مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ این اے 120 کےضمنی انتخابات میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، مریم صفدر نے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا ، سرکارکی طرف سے این اے 120 ضمنی الیکشن میں دھاندلی پر ریفرنس بھیج رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل ووٹ کوعزت دوکانعرہ استعمال کیاجارہاہے، حلقہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن میں کیا گل کھلائےگئے، 28جولائی2017 کو نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیاگیا، این اے120 میں ضمنی الیکشن آئین کے مطابق ہونا تھا۔
مشیر داخلہ و احتساب کا کہنا تھا کہ یکم اگست2017 کو الیکشن کمیشن نے کوٹ آف کنڈیکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا، چھانگا مانگا کی تربیت یافت مریم صفدر نے شاہد خاقان سے ملکر منصوبہ بنایا، مریم نوازنے این اے120ضمنی الیکشن میں دھاندلی کیلئے منصوبہ بنایا۔
شہزاد اکبر نے کہا مریم نواز نےمنصوبہ بنایاکہ این اے120 کا الیکشن چوری کیا جائے، الیکشن چوری کرنےکیلئےلاہورمیں ٹیپامحکمےکاانتخاب کیاگیا اور ٹیپا کے ذریعے تعمیراتی کنسٹرکشن کے کام کرائے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ این اے120ضمنی الیکشن میں تقریباً ڈھائی ارب کے قریب پیسہ پھینکا گیا اور ضمنی الیکشن میں دھاندلی کیلئے ٹیپا کو استعمال کیاگیا، قانون کے تحت یہ پیسہ خرچ نہیں ہوسکتا تھا۔
مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ فواد حسن فواد نے ڈھائی ارب روپے اسکیموں کیلئے مختص کیا، پہلے کام ہوا ،پھر ٹینڈر جاری ہوا اور آخر میں ورک آرڈر جاری کیا گیا ، جب تحقیقات کی گئیں تو پتا چلا کہ کام پہلے ہوا اور پیسے بعدمیں جاری ہوئے، نیسپاک انجینئرز نے بتایا یہ سارا کام الیکشن کی مد میں کیا گیا۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ این اے120ضمنی الیکشن میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ، نیسپاک کے انجینئر کا اعترافی بیان موجود ہے، بیان کے مطابق مریم نواز کے کہنے پر فنڈ ریلیرز کئے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مریم نواز کا کیاعہدہ تھا جو آرڈرزجاری کیے گئے، سرکار کی طرف سے این اے 120 ضمنی الیکشن میں دھاندلی پر ریفرنس بھیج رہے ہیں۔