لاہور : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور نواز لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑگئے! اللہ کی شان! خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں عوام نے نوازشریف کی تائید کردی۔
یہ بات انہوں نے مال روڈ لاہور میں ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں دکھنے والی خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی تائید کردی۔
شیخ رشید کے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ استعفےمانگنے والوں کو استعفے دینے پڑگئے! اللہ کی شان!
استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گۓ ! الّلہ کی شان !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 17, 2018
اگلے ٹوئٹ میں مخالفین کے بارے میں لکھا کہ سازشی عناصر 2018 تک صبرکریں بلکہ اس کے بھی صبرکریں، ساڑھے چار سال سے مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب آپہنچا، الیکشن میں یہ عوام کےغضب کا ایندھن ہوجائیں گے۔
یہ خالی کرسیاں نہیں، عوام کی طرف سےسازشوں اور سازشیوں کو واضح اور دو ٹوک جواب ھے ! pic.twitter.com/NKa9ELGy8R
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 17, 2018
علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ قتل کے مقدمے کا فیصلہ چوک پر نہیں عدالت میں ہوگا، شور مچا کراور گند ڈال کر کسی کو قاتل نہیں بنا سکتے۔
قتل کے مقدمہ کا فیصلہ چوک میں نہیں عدالت ھی میں ھوگا – تُم شور مچا کر گند ڈال کر کسی کو قاتل نہیں بنا سکتے – جمہوریت کے ساتھ کوٸ کھلواڑ ھوا تو پہلی ذمہ داری شیطانی اتحاد کی ھو گی –
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 17, 2018
انہوں نے متنبہ کیا کہ جمہوریت کے ساتھ کوئی کھلواڑ ہوا توپہلی ذمہ داری شیطانی اتحاد کی ہوگی، قادری صاحب کی قلابازیاں ضرب المثل بن چکی ہیں، طاہرالقادری نے ہمیشہ جمہوریت کےخلاف کردار ادا کیا۔
قادری صاحب کی قلابازیاں ضرب المثل بن چکی ھیں – اُنھوں نے ھمیشہ جمہوریت کُش کردار ادا کیا – کینیڈین شھری پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے آتے ھیں – وطن ِعزیز کو عدم ِاستحکام سے دوچار کرنیوالے غیر ملکی ایجنڈا پر عمل پیرا ھیں –
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 17, 2018
ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین شہری پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے آتے ہیں، ملک کو عدم واستحکام سے دوچار کرنیوالے غیر ملکی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔