تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مسلم لیگ ن میں‌ دھڑے بندی، مریم نواز نے خاموشی توڑ دی

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے پارٹی میں اعتماد کی کمی کی تصدیق کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارٹی اجلاس میں کارکنان اور رہنماؤں سے خطاب  کرتے ہوئے مریم نواز نے مسلم لیگ ن میں اعتماد کی کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’نوازشریف اورن لیگ کی طاقت کا ادراک مخالفین کو تو ہے مگر ہمیں نہیں، ن لیگ میں آج بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم ان سے ڈرتے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کےبیانیےکا موازنہ کرلیں کون سا درست ہے، وہ کہتے تھے ہمیں بھیک نہیں سرمایہ کاری چاہیے، آپ کے لیڈر کے بیانیے کی جیت ہوچکی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’قوم میں شعور بیدار کرنا ہی لیڈرکے بیانیےکی جیت ہے، نوازشریف نےقوم کو بتا دیاکہ عوام کےحقوق کیا ہیں’۔ مریم نواز نے کا کہنا تھا ’کہا جاتا ہے ن لیگ مفاہمت اور مزاحمت میں مخمصے (کنفیوز) ہے، بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہےکہ یہ صرف ن لیگ کے پاس ہے، ہمارا یہ بیانیہ اور نظریہ نہیں کہ صوبے کی حکومت بچانے کے لیے مار کھاتے رہیں‘۔

شیخ رشید کی ن لیگ میں تیسرے گروپ کی نشاندہی

دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’میں عرصے سےکہہ رہاہوں ن لیگ سےم اورش نکلےگی، مسلم لیگ ن میں بڑےسمجھ دار لوگ بھی ہیں جو سیاست سمجھتے ہیں‘۔

شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن میں تیسرے گروپ کی نشاندہی بھی کی اور کہا کہ ’مسلم لیگ ن آپس میں انتشار اور خلفشار کا شکار ہے‘۔

ن لیگ میں عہدوں کی جنگ ہوگی، شہباز گل

علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ ’مخالفین بالکل آگاہ ہیں کہ ن لیگ کی طاقت جھوٹ بولنے، کرپشن، مافیا اور جعل سازی میں ہے، ن لیگ اوپر سے نیچے تک قبضہ مافیا بنی ہوئی ہے، ہم نے انہیںبےنقاب کر دیا ہے‘۔

شہباز گل نے کہا کہ ’جیسےہی احتساب ہوتا ہے یہ سب متحد ہو جاتے ہیں، آج این آر او دے دیں تو دیکھیں ن لیگ میں عہدوں کی جنگ ہوگی، نورا کشتی کرکے یہ لوگ ہمیں بےوقوف نہیں بناسکتے، ہمیں یہ بھی پتہ ہے یہ کس طرح جعلی خبریں لگاتے ہیں‘۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ’ شریف خاندان چاہتا ہےکسی نہ کسی طرح ریلیف ملے، مفاہمت میں ملے یامزاحمت میں بس چھوٹ ملنی چاہیے‘۔

Comments

- Advertisement -