پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

ٹک ٹاک بنانے کے لیے بھی محنت کرنا پڑتی ہے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانے کے لیے بھی محنت کرنا پڑتی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک بنانے کے لیے بھی محنت کرنا پڑتی ہے، سونے کھانے اور ورزش کی ویڈیوز پر ٹک ٹاک نہیں بنتا۔

مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے ہمیں ڈنڈوں سے مارا، اہم انہیں کارکردگی سے ماریں گے، شرم اور حیا ملک پر حملہ کرتے ہوئے آنی چاہیے تھی۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر بات بات پر ہڑتال کردیتے ہیں، غریب مریض متاثر ہوں گے تو چپ کرکے نہیں دیکھوں گی، اگر آئندہ ایسی حرکت کی تو سخت ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 100 دن میں جتنے کام پنجاب حکومت نے کیے ہیں، انہیں ایک بجٹ تقریر میں سمیٹنا ممکن نہیں تھا۔ اپوزیشن جتنا بھی شور کرلے، یہ ان کی مجبوری ہے کیوں کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ اپوزیشن کو ہم اپنی کارکردگی سے مات دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے حلف کے بعد پہلے خطاب میں کہا تھا کہ میرے لیے اس حکومت کو چلانا دہرا چیلنجنگ ہوگا کیوں کہ یہاں پر نواز شریف اور شہباز شریف جیسے وزرائے اعلیٰ رہے ہیں جنہوں نے اپنی خدمت سے پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایت یہ رہی ہے کہ حکومتیں پہلے 100 دن مکمل کرنے کے بعد آئندہ کی پلاننگ کا اعلان کرتی ہیں، مگر اپنے پہلے 100 دن میں عوامی خدمت کے وہ تمام کام کرکے یہاں آئے ہیں، جن کا ہم نے وعدہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں