جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

نواز شریف کو مائنس کرنے والوں کو بہنیں ’مائنس‘ کہہ رہی ہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والوں کو ان کی بہنیں مائنس کہہ رہی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میری بہن علیمہ خانم نے خود کہا عمران خان مائنس ہوچکے ہیں، انہیں کسی نے نہیں بلکہ انکی کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتی ہوں کہ آپ نے ہمارے پاس ہی آنا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نئی گرین الیکٹرک بسوں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جارہا ہے، نئی بسوں کا ٹکٹ صرف 20 روپے ہوگا، صاف پانی کے منصوبے کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے کررہے ہیں۔

یہ پڑھیں: ’میرا خیال ہے مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے‘ علیمہ خانم

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی رقم خرچ کی ہے، حلفاً کہتی ہوں اپنی ٹیم کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں، پہلی تقریر میں کہا تھا میرا مقابلہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں ہم نے تیس ارب کی بچت کی ہے، آئی ایم ایف کا سرپلس ٹارگٹ بھی پنجاب نے پورا کیا، ہدف پورا کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کا تیس سالہ قرض صفر ہوچکا ہے، سرکاری اخراجات میں صرف تین فیصد اضافہ کیا، وزیر خزانہ پنجاب کو ایسا بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں