بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

مریم نواز کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر عوام کیا کہتے ہیں؟ سروے رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت کے 100 دن مکمل ہوگئے، عوام کی اکثریت ان کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئی۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے حکومتِ پنجاب کی کارکردگی جانچنے کیلیے سروے کیا گیا جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ عوام کی اکثریت نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق 55 فیصد عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جنکہ 60 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ 53 فیصد کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے اقدامات سے اجناس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ 42 فیصد عوام نے روٹی کی قیمت میں کمی کو مریم نواز حکومت کی جانب سے سب سے پسندیدہ اقدام قرار دیا ہے۔

سروے میں 19 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ حالات میں بہتری کیلیے حکومت وقت دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں